جمعرات 25 اپریل 2024

گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان، طالبات کیلئے بڑی خبر آگئی

آن لائن امتحان

فیصل آباد (دھرتی نیوز) جی سی ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے لیےطالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کاآن لائن امتحان کے لیے احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے  لیے طالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔

یونیورسٹی کیمپس میں معمول کے مطابق تحریری امتحان میں شرکت کر سکیں گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو کسی بھی کیٹیگر ی میں شمولیت کا اختیار دے دیا ہے۔

خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں اور سراپا احتجاج ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کوآن لائن کیا جائے مطالبات نہ مانےتواحتجاج جاری رہےگا، کوروناوائرس کی وجہ سے کلاسزبند اور تعلیم متاثرہوئی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کیلئےاحتجاج کررہےہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے، ایچ ای سی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسے رابطے کا کہا ہے، وی سیز دیکھیں اس سال مخصوص حالات میں ممکن ہے تو آن لائن امتحانات کرالیں۔

Facebook Comments