جمعرات 25 اپریل 2024

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکہ

ریاض (دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں دھماکے کی آواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 12:52 پر سنی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے
سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض پر بیلسٹک میزائل داغا تھا جو سعودی فورسز نے ناکام بنادیا۔

العربیہ کے مطابق ماضی میں بھی حوثی باغی مملکت پر حملے کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کی  جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام کیا گیا ہے لیکن اس بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

 

Facebook Comments