ھفتہ 20 اپریل 2024

کوروناوائرس: سعودی عرب سے مثبت خبر

ریاض:(دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی میں کورونامریضوں کی صحت یابی کی شرح 98 فیصد تک بڑھ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بھی 98 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز مہلک وائرس کے 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کا انتقال ہوا۔

مملکت میں وبا کے پھیلاؤ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ اتوار کے دن صرف 2 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ گزشتہ روز بھی 3 کورونا مریض جان سے گئے۔ اس سے قبل روزانہ کی بنیاد پر متعدد مریض جاں بحق ہوتے تھے۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 584 ریکارڈ کی گئی۔ وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک مملکت میں 6 ہزار 355 مریض جاں بحق ہوئے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز 198 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

Facebook Comments