جمعرات 25 اپریل 2024

’مجھے تو زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی پر بلایا ہی نہیں‘

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق صدر آصف علی زردری نے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مدعو ہی نہیں کیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے بختاور کی شادی میں شرکت کے حوالے سے سوال پوچھا ’بختاور بھٹو کی شادی پر کراچی کب جا رہے ہیں؟‘ اس پر مولانا نے کہا ’کون سی شادی؟ مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو ہی نہیں کیا۔‘

صحافی نے ’زخموں پر نمک‘ چھڑکتے ہوئے ایک اور سوال پوچھا ’سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔‘ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ’مجھے بڑے بڑوں کا تونہیں معلوم البتہ مجھے دعوت نہیں ملی۔‘

Facebook Comments