جمعہ 19 اپریل 2024

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیکن طریقہ ایسا کہ آپ کو یقین نہ آئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر الگ طریقے سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔

دھرتی نیوز کے مطابق سمری میں پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 70 پیسے سے بڑھا کر چار روپے 28 پیسے کیا جائے۔

  یہ بھی پڑھیں : ’مجھے تو زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی پر بلایا ہی نہیں

 علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 45 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے تجویز کیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر تین روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 12 پیسے سے بڑھا کرتین روپے 62 پیسے فی لیٹر کیا جائے۔

Facebook Comments