جمعرات 28 مارچ 2024

ترکی کا کارنامہ؛ ویکسین کا متبادل تیار، ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ

ترکی میں محققین نے کورونا کے خلاف اہم سنگ میل حاصل کر لیا، وبا سے بچاو کے لیے ویکسین کے متبادل نیسل اسپرے تیار کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپرے ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کا استعمال مکمل طور پر محفوظ ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

کورونا کے خاتمے کیلیے کی جانے والی کوششوں میں یہ اہم پیش رفت ہے جو کہ برصہ کی یولودیگ جامعہ میں کی گئی۔

محققین نے اس محلول یعنی سولوشن کو جینوسن کا نام دیا ہے جو کہ ایک منٹ میں مکمل طور پر کورونا وائرس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تیار کر دہ اس محلول کو جانچ کے بعد محفوظ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس اسپرے سے بیکٹیریا اور وائرس کی افزائش رک جاتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے رکن تیمل کا کہنا ہے کہ جائزے میں یہ ثابت ہوئی ہے کہ نیسل اسپرے ایک منٹ کے اندر وائرس کو مار ڈالتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خلیوں پر اثراندار نہیں ہوتا جس سے خلیوں اور جھلیوں کو نقصان نہیں پہنچتا لہذا اس کا مطلب ہے کہ یہ استعمال کرنا محفوظ ہے کیونکہ اس سے انسانی خلیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔

Facebook Comments