بدہ 24 اپریل 2024

پاکستان میں ٹک ٹاک پر بھی پابندی کاامکان، عدالت سے بڑی خبرآگئی

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاک، لائیکی اور بیگو سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر پابندی کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی عدالت میں وقاص انورگجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے ویڈیوز بناتے وقت بہت سے نوجوان زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یہ پلیٹ فارم نئی نسل کے وقت کے ضیاع کاباعث بننے کے ساتھ ساتھ فحش مواد بھی پھیلارہے ہیں، حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔

 درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں و افرادکو فریق بنایاگیاہے۔

Facebook Comments