ھفتہ 20 اپریل 2024

طلبہ اپنے مطالبات کے لئے ڈٹ گئے،یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز اور طلبہ آمنے سامنے، دن بھر گھمسان کا رن

لاہور(دھرتی نیوز)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب(یو سی پی ) کے طلبہ آن لائن امتحانات کے مطالبے پر ڈٹ گئے ،مطالبات کی منظوری کے لیے جاری احتجاج کو ختم کروانے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد دن بھر پرتشدد احتجاج جاری رہا۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) اور یو سی پی کے طلبہ کی جانب سے دو روز سے آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج جاری ہے،تاہم گزشتہ روز یو سی پی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز کے ذریعے احتجاج کو ختم کروانے کی کوشش کی گئی تو طلبہ کا احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا.

 سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے جواب میں طلبہ نے یونیورسٹی کے ایک گیٹ کو آگ لگادی اور یونیورسٹی پر پتھراؤ بھی کیا،پر تشدد مظاہروں کے باعث جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاون،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگیں رہیں،احتجاج ختم کروانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کیا گیا،تاہم شام کے وقت تک طلبہ کا احتجاج جاری تھا۔لاٹھی چار ج کے باعث متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے ،جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments