جمعہ 13 دسمبر 2024

پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے

پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے آج ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں وفاقی وزرراء اور پی ٹی آئی کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور ایرانی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا اور اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

مشاورتی اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا پاکستان خطے میں امن خراب ہونے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x