بدہ 24 اپریل 2024

پاکستانی کی نماز جنازہ میں دو برلن والوں کی شرکت نے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے اخلاق و کردار کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی کی نماز جنازہ میں دو برلن والوں کی شرکت نے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے اخلاق و کردار کا بھانڈا پھوڑ دیا

برلن ( دھرتی نیوز) گزشتہ روز پاکستانی کی نماز جنازہ میں دو برلن والوں کی شرکت نے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے اخلاق و کردار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پاکستانی کی نماز جنازہ میں دو برلن والوں کی شرکت نے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے اخلاق و کردار کا بھانڈا پھوڑ دیاتحریر: مہوش خان

پاکساتانی جرنلسٹ اور کالم نگار مہوش خان نے حال ہی میں ہونے والے ٹرین حادثے میں جابحق ہونے والے پاکستانی کے واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہکل ایک پاکستانی کی نماز جنازہ میں دو برلن والوں کی شرکت نے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے اخلاق و کردار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ورنہ میں تو جب سے صحافت کی دنیا میں آئ ہوں۔الحمداللہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لئے ہی نہیں برلن میں ہونے والی دیگر مذہبی وغیر مذہبی سرگرمیوں سے لیکر جرمنز کمیونٹی کے بھی بڑے بڑے پروگرامز کی کوریج کرچکی ہوں

مگر وہاں سے واپس آکر دل کو صرف ایک ہی شکوہ رہا کہ بطور پاکستانی کمیونٹی ہم کہاں ہیں۔نہ مذہبی کانفرنسز میں نہ کسی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ ۔ نہ ان جرمنز کے پروگراموں میں ہماری کوئ نمائندگی ،نہ کسی احتجاج میں نہ کسی انسانی حقوق کے جلسے میں۔ دیار غیر میں بھی ہم نے اپنے اپنے گروپس بنا رکھے ہیں

اور ہماری شرکت بس وہیں ہوتی ہے جہاں دلچسپی ہو۔ افسوس صد افسوس کہ اب تو ہم نے نماز جنازہ یا دیگر مسلمانوں کے حقوق ادا کرنے میں بھی کوتاہی برتنا شروع کر دی ہے ۔جس کا انجام بہر حال کوئ اچھا نظر نہیں آرہا۔ اللہ ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے ۔

Facebook Comments