جمعرات 25 اپریل 2024

میرا نے ماضی کی تصاویر شیئر کر دیں: ‘بےوقوفی’ پر مداحوں کی تنقید

میرا نے ماضی کی تصاویر شیئر کر دیں: ‘بےوقوفی’ پر مداحوں کی تنقید

مقبول ترین لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں لیکن ایک ہی تصویر بار بار شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ ایسی بے شمار  پرانی تصاویر شیئر کیں جو اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔

میرا نے پرانے اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اُڑایا اور تنقید بھی کی۔

اداکارہ پر تنقید کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایک تصویر کو 10 10 بار اپ لوڈ کیا۔ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ یہ میرا نے غلطی یا بے وقوفی سے کیا یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟

 

View this post on Instagram

 

#meerajee

A post shared by Meera Jee Official (@meerajeeofficial) on

 

آئیے، اب ہم آپ کو اداکارہ کے ماضی کی کچھ جھلکیاں دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی کیا رائے ہے۔

اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی متعدد تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تاحال دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

زیبو عزیز صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں شاید ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔

زیبو عزیز صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں شاید ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔

مقدس نامی صارف نے لکھا کہ ’میں انہیں اَن فولو کر رہی ہوں ورنہ تو میں پاگل ہوجاؤں گی‘۔

مقدس نامی صارف نے لکھا کہ ’میں انہیں اَن فولو کر رہی ہوں ورنہ تو میں پاگل ہوجاؤں گی‘۔

ایک صارف نے ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا کہ ’میرا جی اب بس بھی کردو‘۔

ماہا کیانی نامی صارف نے کہا کہ ’لگتا ہے میرا جی خود ہی اکاؤنٹ چلا رہی ہیں‘۔

 

 

Facebook Comments