جمعہ 29 مارچ 2024

سعودی عرب: عبایہ زیب تن کیے ماڈلز کی کیٹ واک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی طرز کے منفرد فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ 

فیشن شو میں ماڈلز نے خود کو سر سے پاؤں تک ڈھکتے ہوئے عبایہ زیب تن کر رکھے تھے اور ساتھ ہی ہائی ہیلز بھی پہن رکھی تھیں۔

ماڈلز نے کیٹ واک سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

سعودی عرب میں خواتین کے فیشن شوز کا انعقاد اس لحاظ سے بھی انوکھا ہے کہ وہاں کے قدامت پسند معاشرے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

ایک نجی محفل میں سوئمنگ پول کے کنارے منعقدہ اس فیشن میں قریباً چھ ماڈلز نے حصہ لیا۔

فیشن شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم دنیا بھر میں عبایہ کے متعلق پائی جانے والی منفی سوچ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

چند روز قبل سعودی عرب میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں کورونا کے ساتھ تفریح کا نیا رنگ جمایا گیا تھا، کمپنی نے ریاض میں بنائے گئے ڈرائیو ان سینما میں ہر روز تین فلمیں دکھانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈرائیو ان سینما میں عربی اور غیرملکی فلمیں دکھائی جاتی ہیں جبکہ سینما میں 150 سے زیادہ کاروں کی گنجائش موجود ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ڈرائیو ان سینما شو کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے گی۔

ڈرائیو ان سینما میں سماجی فاصلے کی شرط پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ہ ہر شو کے آخر میں میدان کو سینیٹائز بھی کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments