جمعہ 29 مارچ 2024

شادی میں ہوائی فائرنگ سے دولہا شدید زخمی ہوگیا

ہوائی فائرنگ

مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں خود دولہا عرفان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جس پر اسے ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ دولہے کے کزن اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے کی گئی تھی، دولہے عرفان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ قریشی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook Comments