جمعہ 13 دسمبر 2024

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس میں سب سے مضبوط اور قابل قدر پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا ہے۔

 پاسپورٹ کی قدرو قیمت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے ہینلے انڈیکس نے اپنی 2020 کی فہرست میں جاپان کے پاسپورٹ کو نمبر ون قرار دیا ہے۔

ہینلے انڈیکس رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کی حامل شخصیات کو دنیا کے 191 ممالک میں داخلے کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ان ممالک میں بغیر ویزے کے یا پھر ائیر پورٹ پر ہی ویزا فراہم کرنے کی سہوت میسر ہے۔

جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔

جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔

دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ  چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

 پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف  شام ، عراق اور افغانستان سے ہی بہتر ہے۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x