جمعرات 28 مارچ 2024

ماں کی چیزیں چرا کر تاوان مانگنے والا بیٹا پکڑا گیا

ماں کی چیزیں چرا کر تاوان مانگنے والا بیٹا پکڑا گیا

چیزیں یا پیسے چوری کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جس نے اپنی ماں کی ہی چیزیں چوری کر کے انہیں واپ۔س دینے کے لیے پیسے دینے کشرطی رکھ دی

جارجیا کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ انہیں گھریلو تنازع کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انہوں نے 28 سالہ میک کولم کو ان کی والدہ کے گھر سے گرفتار کیا۔

دی اٹلانٹا جنرل کانسٹی ٹیوشن کی رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان میک کولم کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے گھر سے الیکٹرا

چیزیں چرالیں جس کے بعد انہوں کہا کہ وہ یہ چیزیں اس ہی وقت واپس کریں گے جب تک وہ انہیں پیسے دیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 28 سالہ نوجوان اپنی والدہ کو میسج کرکے ڈراتا تھا اور ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو دھمکاتا بھی تھا کہ اگر وہ انہیں مقررہ تاریخ تک پیسے نہیں دیں گی تو وہ قیمت مزید بڑھا دے گا۔

پولیس کے مطابق  میک کولم نے اپنی والدہ کی گاڑی کو اپنی وین کے ذریعے 2 دن تک بلاک کردیا تھا اور اے ٹی ایم لے جاکر پیسے دینے تک گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا تھا۔

میک کولم پر ایک بزرگ شخص کے استحصال اور دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments