ھفتہ 20 اپریل 2024

قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے: فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے۔

لاہور میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ کانجیوگیٹ ویکسین کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کانجیوگیٹ ویکسین فیزون میں 12 اور فیز ٹو میں 24 اضلاع میں لانچ کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی ویکسین کے ذریعے ضمیر فروشی کی سیاست ختم کریں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے بختاور بھٹو کی شادی کے حوالے سےکہا کہ نئی زندگی کے آغاز پر بختاور کے لیے دعا گو ہوں تاہم ہماری غریب بچیاں بھی سانجھی ہیں،امید ہے بختاور شادی کے اخراجات کم کر کے غریبوں کی مدد کریں گی۔

Facebook Comments