جمعہ 26 اپریل 2024

موسمِ سرما میں گُڑ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

موسمِ سرما میں گُڑ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

 

موسمِ سرما میں تِل کے لڈو، گجک، مونگ پھلی کی پٹی اور گُڑ کی پٹی کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا اور خاص طور پر سردیاں آتے ہی ان چیزوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ان چیزوں کو ہم لطف حاصل کرنے کے لیے کھاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو موسمِ سرما میں گُڑ کھانے کے ایسے فوائد بتانے والے ہیں جس کے بعد آپ اس کے استعمال کو ضرور یقینی بنائیں گے۔

گُڑ کے بے شمار فوائد ہیں، خاص طور پر اگر اس کا استعمال سردیوں میں کیا جائے تو یہ جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ نظامِ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

موسمِ سرما میں گُڑ کا استعمال کرنے کے فوائد جانیے!

دمے کے لیے معاون

 

گُڑ جسم کے اعضاء کے لیے ’کلیننگ ایجنٹ‘ سمجھا جاتا ہے، یورپین جرنل آف فارماسوٹیکل اینڈ میڈیکل ریسرچ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق گُڑ پھیپھڑوں، معدے، آنتوں، گلے، اور سانس کی نالی کی صفائی کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے۔

روزانہ باہر جانے اور فضائی آلودگی میں سانس لینے کی وجہ سے سانس سے متعلق بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں اس پر قابو پانے کے لیے روزانہ معمولی سا گُڑ کھانا مددگار ہوگا۔

موسمِ سرما میں گرم رکھے

اگر ہ

م گُڑ کی تاثیر کی بات کریں تو اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اگر آپ گُڑ کا استعمال سردیوں کے موسم میں کریں گے تو یہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت گرم رکھے گا۔

گُڑ کھانے سے میٹابولزم کا نظام اچھا ہوتا ہے جس سے جسم گرماہٹ پیدا کرتا ہے جو خون کی روانی کو بھی بہتر کرتی ہے۔

اہم نمکیات

گُڑ کی غذائیت کے اعتبار سے بات کی جائے تو اس میں فاسفورس، کیلشیم، آئرن، اور وٹامن بی کے ساتھ ساتھ میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

جرنل فار رینائسنس اِن انٹیلیکچؤل ڈیسیلپن کے مطابق گُڑ نظامِ اعصاب کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دردِ شقیقہ میں معاون

ریسرچ گیٹ آرٹیکل کی تجویز کے مطابق گُڑ کا استعمال دردِشقیقہ کے مریضوں کے لیے نہایت ہی اہم سمجھا جاتا ہے۔

گُڑ میں موجود آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیز، زنک اور سیلینیم ایسی نمکیات ہیں جو مائیگرین اٹیک (دردِ شقیقہ کا دورہ) کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں۔

 

Facebook Comments