جمعرات 28 مارچ 2024

قومی اسمبلی کےاجلاس میں مریم اورنگزیب کے لقمے اور احسن اقبال کوڈانٹ

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر نے کی جس میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے۔

مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ کے معاملے پر تفصیلات فراہم کر چکے تو پاکستان پیپلزپارٹی رکن اسمبلی سید نوید قمر نے سپلیمنٹری سوال کی اجازت مانگی جو مل گئی۔
احسن اقبال نے بھی سپلیمنٹری سوال کی استدعا کی تو اسپیکر قومی اسمبلی نے اجازت نہیں دی۔ اجازت نہ ملنے پر ن لیگی رہنما نے اعتراض اٹھایا۔

اعتراض پر اسپیکر اسد قیصر نے ن لیگی رکن کو ڈانٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود وفاقی وزیر رہے ہیں، خود کو پروفیسر کہتے ہیں، کیا بات کرنے کا یہ طریقہ کار ہے۔

اسپیکر نے اصرار کے باوجود احسن اقبال کو سوال کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا قوانین کے مطابق دو سپلیمنٹری سوالوں کی اجازت پہلے ہی دی جا چکی ہے مزید سپلیمنڑی سوال نہیں ہو سکتے۔

مزید براں اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی تقریر کے دوران مریم اورنگزیب انہیں لقمہ دیتی رہیں۔

مریم اورنگزیب اپنی نشست سے اٹھ کر افضل کھوکھر کی نشست کے پاس آکر بیٹھ گئیں۔ انہیں کہا زمان پارک کا نام بھی لیں۔

ن لیگ کی ترجمان اس کے بعد بھی مشورہ دیتی رہیں اور افضل کھوکھر نے پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments