جمعرات 28 مارچ 2024

کراچی ٹیسٹ میچ میں جیت کس وجہ سے ملی؟ بابراعظم نے بتا دیا

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب رہے ، جیتنے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نعمان علی، یاسر شاہ، فواد عالم، اظہر علی سب نے ہی اچھا کھیلا ہے، کسی بھی میچ کو جیتنے کیلئے پارٹنرشپ ضروری ہے اور اہم موقع پر فواد عالم اور اظہر علی نے پارٹنرشپ قائم کر کے قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔

 واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کپتانی کے ڈیبیو ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والے نویں کپتان بنے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے فضل محمود، مشتاق محمد،جاوید میانداد، وقار یونس، سلیم ملک، رمیز راجہ، محمد یوسف اور سلمان بٹ حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments