ھفتہ 17 اپریل 2021

بختاور بھٹو زرداری کا نکاح کا لباس کس نے تیار کیا؟

نکاح کا لباس

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا نکاح 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا۔

خبریں تھیں کہ وہ نکاح کے موقع پر اپنی والدہ کے نکاح جیسا لباس پہنیں گی، تاہم ان کا لباس والدہ سے تھوڑا سا منفرد تھا۔

بینظیر بھٹو نے رسم حنا، نکاح اور رخصتی کے وقت اگرچہ مختلف اور منفرد انداز کے لباس پہنے تھے، تاہم انہوں نے بھی سادہ لباس کو ترجیح دی تھی۔

بینظیر بھٹو نے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس پہنا تھا جب کہ ان کے دولہا آصف علی زرداری نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض کو ترجیح دی تھی۔

تاہم بختاور بھٹو زرداری نے نکاح کے موقع پر گولڈن پنک رنگ کا لباس پہنا، جسے ذرائع کے مطابق پاکستان کی نوجوان فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا۔

شوبز ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ کی انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بختاور بھٹو زرداری کا نکاح کا لباس نوجوان فیشن ڈیزائنر وردا سلیم نے تیار کیا۔

تاہم وردا سلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بختاور بھٹو زرداری کے لباس کی کوئی تصویر یا پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق جلد ہی بختاور بھٹو کے نکاح کے لیے تیار کیے گئے شاہانہ طرز کے لباس کی مزید تصاویر بھی منظر عام پر آئیں گی۔

بختاور بھٹو کے نکاح کے لباس پر بھی مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا اور ان کے لباس کو سادہ مگر شاہانہ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  شہری خبردار ہو جائیں، کورونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آ گئی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا کی تقریب کی سامنے آنے والی تصویر میں انہیں عام سادہ لباس میں دیکھا گیا تھا جب کہ منگنی کے موقع پر انہوں نے کراچی کی ہی نوجوان فیشن ڈیزائنر ندا ازویئر کیا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

منگنی کے موقع پر بختاور کے لباس کی چادر کی تعریفیں کی گئی تھیں جب کہ نکاح کے لباس پر بھی ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM