جمعہ 26 اپریل 2024

رحمان ملک کا وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو چیلنج

رحمان ملک

پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو چیلنج دے دیا۔

کراچی میں گفتگو میں رحمان ملک نے شبلی فراز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے نام سامنے لائیں اس پر ایکشن وہ خود لیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہ نما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بل لاکر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments