جمعہ 29 مارچ 2024

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ویکسین لانے کے لیے چین روانہ

ویکسین

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے بچاؤ کی سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ لینے روانہ ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ویکسین کی آمد پر ملک بھر میں ایک جامع ویکسین انتظامی حکمت عملی، اور انتظامی اقدامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ویکسین محفوظ کرنے کے لیے اور مختلف وفاقی اکائیوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں ویکسین پہنچانے کی تمام ضروری کارروائیاں بھی کرلی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین لگانے کے مراکز /معاون مراکز/ بالغ ویکیسن مراکز کے ساتھ ویکسین کا مرکزی دفتر این سی او سی میں قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ چین جائے گا اور پہلی کھیپ میں 5 لاکھ کے قریب ویکسین کی تقریباً 5 لاکھ خوراک ہوں گی۔

دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ‘حکومت پاکستان کوویکس سہولت کے ذریعے آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک کروڑ 17 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گی جس میں سے 35-40 فیصد (60 لاکھ سے 68 لاکھ) خوراکیں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی اور بقیہ خوراکیں دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوں گی۔

Facebook Comments