ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی عرب: ’50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی’

ملازمتیں

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں کروز سیکٹر کے قیام کیلئے ایک کمپنی بنائی گئی ہے جہاں 50 ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کا شعبہ بھی ترقی پائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروز سیکٹر کا بنیادی مقصد سیاحت کے شعبے کو مملکت میں پروان چڑھانا اور سعودی عرب میں 50 ہزار کے قریب ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کروز، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ کروز کے لیے ایسے روٹس تیار کیے جائیں گے جن سے لوگوں کو ملک کے ورثے اور ثقافت کو اس طریقے سے دیکھنے کا موقع ملے گا، اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ قدرتی وسائل اور ماحولیات آلودہ نہ ہو۔

جدہ میں پبلک ریلیشنز کی 27 سالہ ملازم لائل عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مملکت میں ملازمت کا شعبہ متاثر ہوا لیکن کروز سیکٹر کے لیے قائم کی گئی کمپنی سے نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کروز سیکٹر مقامی اور غیرملکیوں دونوں کے مفاد میں ہوگا۔

Facebook Comments