ھفتہ 20 اپریل 2024

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ ختم

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ ختم

اسلام آباد: شاہراہِ دستور پر واقع وزیراعظم آفس کی بجائے اب وزیراعظم ہاؤس استعمال کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں، پی ایم ہاؤس کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی تمام اہم ملاقاتیں / اجلاس اِن دنوں وزیراعظم ہاؤس میں ہوتے ہیں تاہم، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ، جسے وزیراعظم آفس بھی کہا جاتا ہے، میں ہی منعقد ہوتا ہے۔ وزیراعظم کے اسٹاف میں شامل اہم ارکان بشمول سیکریٹری ٹوُ پرائم منسٹر اور ملٹری سیکریٹری بھی پہلے کی طرح وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔

دی نیوز کے رابطہ کرنے پر وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے متعلق حکومت کی پالیسی تبدی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی میٹنگز اور اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد کی جاتی ہیں لیکن اہم غیر ملکی وفود سے وزیراعظم کی ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس میں قائم ان کے دفتر میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں محدود جگہ کی وجہ سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کرنا پڑتے ہیں۔

 

Facebook Comments