جمعرات 28 مارچ 2024

زندگی کے تلخ و شیریں لمحات کیمروں میں محفوظ

تلخ و شیریں لمحات

سال 2020 میں دنیا بھر کے فوٹو گرافرز نے زندگی کے تلخ و شیریں لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

’’دی ٹونٹی ٹونٹی فوٹو گرافر آف دی ائر‘‘ میں 147 ممالک سے 25 ہزار کے قریب فوٹو گرافرز کی رجسٹریشن ہوئی جنہوں نے دنیا کے مختلف حصوں کی خوبصورت اور تلخ نظاروں کو محفوظ کیا۔

طوفافی بگولے کی یہ تصویر امریکی ریاست کولاراڈو میں ایک آسٹریلوی فوٹو گرافر جیمز اسمارٹ نے لی۔

آسمانی بجلی سے روشن آسمان کا یہ منظر روس کے ایک فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

ڈنمارک کے ایک خوبصورت جزیرے کا یہ سحرانگیز نظارہ ایک اطالوی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

یہ خوبصورت ریور ہاؤس سربیا کے دریا میں واقع ہے جسے ہنگری کے ایک فوٹو گرافر نے محفوظ کیا۔

نیوہیمپشائر، انگلینڈ میں ان خوبصورت پھولوں کی تصویر ایک 17 سالہ فوٹو گرافر نے لی۔

یہ منفرد تصویر گرین لینڈ میں لی گئی جس میں ایک آئس برگ پر دھند چھانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

اس خوبصورت منظر کی ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں تصویر اتاری گئی۔

سربسجود نمازیوں کی یہ خوبصورت تصویر ڈھاکہ میں ایک بنگلہ دیشی فوٹو گرافر نے لی۔

برف سے اٹی لومڑی کی یہ تصویر ڈیوڈ گرین نے شمال مغربی آئی لینڈ میں لی۔

یہ ری یونین آئی لینڈ، فرانس کا ایک خوبصورت منظر ہے جسے ایک فرانسیسی فوٹو گرافر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

یہ آسٹریلیا کے لیک ایرا کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔

یہ تائیوان کے ساحل سے لی گئی تصویر ہے جو اپنی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی۔

یہ بنگلورو، بھارت کا ایک منظر ہے جس میں زندگی کے مختلف رنگ نمایاں ہیں۔

یہ ناروے میں سورج گرہن کا منظر ہے جسے ایک روسی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

دو محو گفتگو عبادت گزاروں کا یہ منظر لاہور کی مسجد وزیر خان کا ہے یہ تصویرآئرلینڈ کے ایک بارہ سالہ فوٹو گرافر نے لی۔

Facebook Comments