جمعہ 19 اپریل 2024

میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی’ پرویز خٹک نے اپنے متنازعہ بیان پر وضاحت دیدی

پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب میں کہی گئی اپنی بات کی وضاحت کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں۔

انہوں نےکہا کہ ہماری کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ہمارے مخالفین کے خلاف اکٹھا ہونے والی تمام جماعتوں کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

Facebook Comments