ھفتہ 20 اپریل 2024

جب سہانا نے فوٹوگرافر ز سے گھبراکر شاہ رخ کو مدد کیلیے پکارا (ویڈیو)

سہانا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں سلیبرٹی فوٹوگرافر کے کیمرے کی آنکھوں کا مرکز بنی نظرآتی ہیں لیکن ماضی میں ایک واقعہ ایسا بھی گزرچکا ہے جب سہانا کو انہی فوٹوگرافرز کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرتے ہوئے شاہ رخ کو فون کرکے بلانا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ2017 میں فلم ٹیوب لائٹ کی اسکریننگ کے دوران پیش آیا تھا۔

فلم کی اسکریننگ میں شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی لیکن سہانا نے ایس آر کے سے اصرار کیا کہ وہ اسکریننگ میں شاہ رخ کے ساتھ جانے کے بجائے خود سے شرکت کرنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہانا خان اپنے دوست آہان پانڈے کے ہمراہ پارکنگ لاٹ کی طرف جارہی ہیں جب انہیں چند فوٹوگرافر کی جانب سے گھیر لیا گیا اور تصاویر لینا شروع کردی گئیں۔

اگرچہ آہان پانڈے کو سہانا خان کے برعکس ویڈیو میں خاصے پرسکون انداز میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن سہانا اس دوران خاصی گھبراہٹ محسوس کررہی ہیں اور  انہیں نہیں سمجھ آرہا کہ انہیں کس طرف دیکھنا ہے اور کیسے کیمرے کو فیس کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان نے اس وقت شاہ رخ خان کو کال کی اور انہیں لے جانے کو کہا۔

بعد ازاں شاہ رخ خان سے اس واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی فوٹو گرافی سے مطمئن ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ ہم میڈیا کا حصہ ہیں، میں نے اپنے بچوں کو بھی سمجھایا ہے کہ اگر فوٹوگرافر کھڑے ہوں ، تصاویر  دیں اور پوچھیں ، ‘کیا میں اب جاسکتا ہوںُ؟۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سب(فوٹوگرافرز ) آپ کی بات سنیں گے کیونکہ میں انہیں 25 سال سے جانتا ہوں۔

Facebook Comments