جمعرات 25 اپریل 2024

پی ڈی ایم نالہ لئی میں گرے گی ، سینیٹ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی،فیاض الحسن چوہان

لاہور(دھرتی نیوز)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نالہ لئی میں گرے گی ، سینیٹ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی،سینیٹ انتخابات کے بعدوزیراعظم مضبوط طور پر ابھرکرآئیں گے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کاکہناہے کہ پی ڈیم ایم نے وزیراعظم کو استعفیٰ کےلئے31 جنوری کی تاریخ دی تھی، پی ڈی ایم کرپشن کیسزسے بچنے کیلئے ڈرامہ کرتی رہی ہے،پی ڈی ایم کوعوام نے مسترد کردیا یہ اب ناکام ہوچکے ہیں ، 2018 انتخابات صاف شفاف انداز میں ہوئے اور اس کا اعتراف ہوچکاہے،دھاندلی کارونارونے والوں نے خود ایک دوسرے کوہرایاہواہے ۔

 فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ نیب کوآل شریف،آل زرداری اورآل مولانا نے گھرکی لونڈی بنایاہواتھا،نیب جب آزادانہ کام کرنے پر آگیا توان کواپنی کرپشن کاخوف ہوگیا،پی ڈی ایم والوں کا ایک ہی مقصد اپنے خلاف کرپشن کیسز معاف کرانا اورکچھ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف ،رانا ثنااللہ اورن لیگی دیگر رہنماوَں کے خلاف کیسزہیں ،آصف زرداری سے لیکر دیگر پیپلزپارٹی رہنماوَ ں کے خلاف کیسز بھی ہیں،اب تو ان کے کئے گئے کاموں کے نتائج آنے ہیں ،پنجاب میں قبضہ مافیاکے خلاف کام کررہے ہیں ،وزیر جیل خانہ جات نے کہاکہ اگر سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوتی تو پنجاب سے زیادہ وہاں پر کارروائی کرتے،قبضہ مافیانے سرکاری زمینوں پر قبضہ جراءت سے کیا ہواتھا،35سال انہوں نے اقتدار کے مزے لئے اور قبضے کئے،اربوں کی پراپرٹی ان سے واگزار کرائی گئی ،ان پر پتہ نہیں کیاکیا بننا تھا،قبضوں کیلئے جعلی پٹواری رکھے گئے تھے،قبضہ مافیا کوپالیں گے پوسیں گے تو بڑے سے بڑے قبضے کریں گے۔

Facebook Comments