جمعہ 19 اپریل 2024

31جنوری کا سورج پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا،فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ 31جنوری کا سورج پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا،کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاؤں کےخلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑ ے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ اب پی ڈی ایم والے مارچ کواپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند ہیں ،پی ڈی ایم سن لے کہ کئی مارچ آئیں گے اور گزر جائینگے ،رونا دھوناکسی کام نہ آئے گا،وزیراعظم 2023 تک ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہوں گے ۔

Facebook Comments