جمعہ 26 اپریل 2024

ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ،ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے

ملتان(دھرتی نیوز)ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے بھی لوٹ کر لے گئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ڈکیٹی کی واردات ملتان میں چوک کمہاراں والا کے قریب ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سوہن حلوے کی دکان میں لوٹ مار کی۔

ڈاکو موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ سوہن حلوے کے ڈبے شاپروں میں پیکنگ کراکے ساتھ لے گئے۔دوسری جانب دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس واقع کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

Facebook Comments