منگل 23 اپریل 2024

پی ایس ایل چھ کے دوران کتنے فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے؟ خوشخبری آ گئی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 40 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم لانے کی اجازت ملنے کا قوی امکان ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران تماشائیوں کی سٹیڈیم آمد ممکن بنانے کیلئے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام کو یقین ہے کہ کراچی اور لاہور میں لیگ میچز کے دوران نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 40فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا اور اس کے بعد ہی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا جبکہ لیگ کا آفیشل گانا بھی آئندہ ہفتے ریلیز کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments