بدہ 24 اپریل 2024

’میچ کھیلنے کا مزہ ہی نہیں آتا اگر سٹیڈیم میں۔۔۔‘ شاہد خان آفریدی بھی بول پڑے

ابوظہبی (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کا مزہ ہی نہیں آتا کیونکہ تماشائیوں کی گراؤنڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے خلاف میچ میں دو شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔ ٹی 10 لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراؤڈ کے روائتی شور اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراؤڈ کے سامنے ہوتی تو زیادہ انجوائے کرتا۔

 انہوں نے کہا کہ ٹی 10 فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، کراؤڈ کیلئے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے جنہیں ایک ہی وقت میں بہت سارے سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور مداحوں کے جوش و خروش کی وجہ سے کرکٹرز کے جذبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور میچز بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں، ٹی 10 فارمیٹ اور ٹی 20 فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے، دونوں فارمیٹ کھیلنے اور دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

Facebook Comments