ھفتہ 20 اپریل 2024

سپریم کورٹ نے نیب سے بی آر ٹی کی تحقیقات کرانے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا

نیب

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات نیب سے کروانے کا پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی نیب سے تحقیقات کروانے کے فیصلے کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔وکیل کے پی حکومت نے کہاکہ ہائیکورٹ نے نمٹائے گئے مقدمہ میں تحقیقات کاحکم دیا۔سپریم کورٹ نے نیب تحقیقات کے حکم کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی اور پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے کہاہے کہ بی آرٹی پشاور کی تحقیقات نیب نہیں کر سکے گا،ہائی کورٹ کافیصلہ قیاس آرائیوں پر مبنی تھا۔

واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کامعاملہ نیب کے سپرد کرنے کافیصلہ دیا تھا۔

Facebook Comments