جمعہ 19 اپریل 2024

الف اور ن کی لو اسٹوری

الف اور ن کی لو اسٹوری

پہلی نظر میں محبت کا یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جس میں 116 کلو وزنی لڑکی کو فیس بک سے اپنا ہمسفر مل گیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ لڑکی کا وزن زیادہ ہونے کےباعث اس کے سابقہ دوست نے ورزش کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی قطع تعلق بھی کر لیا۔

لڑکی نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے مختلف ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کیں لیکن اس کو مایوس کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

ہر طرف سے مایوسی کے بعد لڑکی کو ٹرینر ملا جس کا تعلق کینیڈا سے تھا۔ دونوں کی عمر23 سال ہے اور ان کا باہمی تعارف گزشتہ سال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوا۔

ان دونوں نے منگنی کے بعد وزن کم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ دونوں کا کہنا ہے وہ درست شریک حیات کی خاطر آن لائن ڈیٹنگ سے تنگ آ چکے تھے۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ اسے قبل بہت ڈری ہوئی تھی کیوں بہت سارے افراد وزن زیادہ ہونے کے باعث مجھے چھوڑ چکے تھے۔ میں نے اپنے اعتماد میں کمی نہیں آنے دی اور ساتھ ہی وزن کم کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔

اس کا کہنا تھا بعد ازاں مجھے یاد آیا کہ میں دوسروں کی خاطر خود کو تبدیل کر رہی ہوں تو مجھے اپنا آپ پسند نہیں آئے گا۔

لڑکے نے اپنی کہانی نے بتایا کہ وہ کم وزن لڑکیوں کے ساتھ تعلقات سے تنگ آچکا تھا کیوں کہ ان میں اپنی جسامت کے متعلق خدشات پائے جاتے تھے۔ وہ سوچتی رہتی تھیں انہیں خود میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اپنی جسامت سے مطمئن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیا اورگلی محلے میں لوگ ہمیں کہتے ہیں تم دونوں کوئی مطابقت نہیں لیکن ہم ایک دوسرے سے بالکل مطمئن ہیں۔

Facebook Comments