جمعہ 19 اپریل 2024

رمیزراجہ نےمحمد حفیظ پر بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنڑیٹر رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ’ خود غرض ‘ قرار دے دیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کو پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہونا چاہئے، انٹرنیشنل ٹیمیں اب پاکستان آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہر کوئی کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ ٹی10 لیگ کھیلنے جانے والے قومی کھلاڑیوں میں سے آصف علی واپس آگئے مگر حفیظ نے اپنا کنٹریکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کی سوچ اور ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کی مثال آپ کے سامنے ہے ، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے بگ بیش لیگ چھوڑ دی، اس سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پتہ لگ رہا ہے۔ اگر آپ پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں تو آپ درست سمت میں گامزن ہیں لیکن اگر آپ پاکستانی ٹیم میں انتخاب کی قیمت پر لیگ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ ٹھیک راستے پر نہیں جارہے ہیں۔

Facebook Comments