جمعہ 29 مارچ 2024

پی ایس ایل چھٹا سیزن، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں شائقین کو سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی اسٹیڈیم آمد کے لیے ایس اوپیز بنائے جارہے ہیں، نئے ایس اوپیز کے تحت 25 سے 30 فیصد شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایس اوپز تیار کرکے حکومت کوبھجوائے گی جس کی منظوری کے بعد شائقین کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments