ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگا دیں

سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔ اطلاق آج رات نو بجے سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔

کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، مصر، لبنان، ارجنٹینا، برازیل، انڈانیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

مسافروں کی آسانی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پابندی  کے اطلاق سے پہلے سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔
 مسافر مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 2 فروری کو ، سعودی میں کورونا وائرس کے 310 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی کل تعداد3 لاکھ68 ہزار639 ہے۔

سعودی عرب میں6ہزار383 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور3 لاکھ60 ہزار110 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مکہ میں 88 ہزار804 کیسز اور2ہزار402 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ریاض میں75ہزار777  اور مدینہ میں29 ہزار934 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments