جمعہ 19 اپریل 2024

الیکشن کمیشن کا سینیٹ الیکشن کے انعقاد کا اعلان ، ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے امیدواروں کو زبردست حکم دے دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے متوقع امیدوار سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرز اور چاروں صوبائی سیکرٹریٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ ضرور منسلک کریں۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کیلئے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوالیں اور اکاؤنٹ کا نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کریں، سینیٹ انتخابات کے اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے ہے اس لیے الیکشن کیلئے کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔

Facebook Comments