جمعرات 25 اپریل 2024

تکذیب نکاح کا کیس، لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ، اداکارہ میرا کا عدالت میں بیان

لاہور (دھرتی نیوز)اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ مشہور اداکارہ ہوں، لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

دھرتی نیوز ککی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی، اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، میرا نے استدعا کی کہ میں بے قصور ہوں، کیس سے بری کیا جائے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ عتیق الرحمان میرا شوہر نہیں۔ اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تمام ویڈیوز کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments