جمعرات 18 اپریل 2024

چار پاکستانی ٹک ٹاکرز کو گولیاں مار دی گئیں

کراچی(دھرتی نیوز) کراچی میں ایک لڑکی سمیت 4ٹک ٹاکرز کو گولیاں مار دی گئیں۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ واردات گارڈن کے علاقے میں انکلیسریا ہسپتال کے قریب ہوئی۔

گولیاں لگنے سے چاروں ٹک ٹاکرز موت کے گھاٹ اتر گئے۔ ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کا کہنا ہے کہ چاروں مقتولین سوشل میڈیا، بالخصوص ٹک ٹاک پر بہت متحرک تھے۔ ان میں سے دو کی شناخت مسکان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں باہم دوست تھے۔

پولیس کے مطابق مسکان نامی اس لڑکی نے عامر کو فون کرکے پیر کی رات ملنے کو کہا۔ عامر نے ایک کار کا انتظام کیا اور اپنے دوستوں ریحان اور سجاد کو بھی ساتھ لے لیاا ور تینوں مسکان سے ملنے چلے گئے۔ یہ چاروں شہر میں گھومتے رہے۔

اس دوران انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنائیں۔ علی الصبح 4بج کر 48منٹ پر جب وہ انکلیسریا ہسپتال کے قریب تھے، ان پر حملہ کر دیا گیا۔ مسکان کو گاڑی کے اندر ہی گولیاں ماری گئی تھیںجبکہ تینوں لڑکوں کو گاڑی سے باہر نکال کر گولیاں ماری گئیں۔

Facebook Comments