ھفتہ 20 اپریل 2024

کیا امریکی گلوکارہ پشاور زلمی کا گانا گائیں گی ؟

امریکی گلوکارہ ریحانہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پشاور زلمی کے لیے گانا گا سکتی ہیں۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی گلوکارہ ریحانہ سے پشاور زلمی کے لیے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

جاوید آفریدی نے لکھا کہ کیا ریحانہ زلمی گانے کے لیے دستیاب ہوں گی ؟

جاوید آفریدی کے ٹوئٹ پر لوگوں کی جانب سے مخلتف کمنٹس بھی کیے گئے کسی نے اسے اچھی رائے قرار دیا تو کسی نے مخالفت کی۔

گزشتہ روز امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی حکومت کی جارحیت کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے ؟ ہم بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر بات کیوں نہیں کر رہے؟

پاپ گلوکارہ ریحانہ نے اس ٹوئٹ میں ‘فارمرز پروٹیسٹ’ یعنی کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

امریکی گلوکارہ کے ٹوئٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کو خوش کرنے کے چکر میں بیچ میں کود پڑیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ریحانہ کے ٹوئٹ پر سیخ پا ہو گئیں۔ انہوں نے ریحانہ کو بےوقوف اور پر امن کسانوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Facebook Comments