جمعہ 26 اپریل 2024

جسٹس فائز عیسیٰ کا موبائل کیسے ہیک ہوا تھا؟ ایف آئی اے نے مسئلہ حل کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کی ہیکنگ کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی فارنزک ٹیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی اور ان کے موبائل فون کا معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن کا مسئلہ تھا اور اس مسئلے کو حل کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہو سکتی ہے، ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اور غلط تصورکی جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ان کے موبائل نمبرسے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments