جمعرات 25 اپریل 2024

سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا

ممبئی (دھرتی نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کو 100 کروڑ روپے کے چار فلیٹس کا تحفہ واپس کردیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کو گزشتہ سال 23 دسمبر کو چار فلیٹس تحفے میں دیے تھے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق ان کی مالیت 26 کروڑ جبکہ سٹیٹ ایجنٹ کے مطابق 100 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کو یہ چاروں فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے تھے۔ ان میں سے دو فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر تھے جبکہ دو فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں منزل پر ہیں۔

Facebook Comments