جمعہ 29 مارچ 2024

امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ہلاکتیں

واشنگٹن (دھرتی نیوز) امریکہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریاست اڈاہو میں پیش آیا جہاں آرمی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھنے والے تین پائلٹ ہلاک ہوئے۔ ہلاک پائلٹس میں سے دو سینئر پائلٹس تھے جن کا 10 سال سے زائد اور ہزاروں گھنٹوں کی پروازوں کا تجربہ تھا۔

نیشنل گارڈ کے کرنل کرسٹوفر برٹ کا کہنا ہے کہ آخری بار ہیلی کاپٹر سے رابطہ بدھ کی رات 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا تھا جس کے بعد رات 8 بجے اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ رات کو ساڑھے 12 بجے کے قریب ریسکیو کا عمل مکمل کرکے ہلاک پائلٹس کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا تاہم دھند اور برف کے باعث حادثہ پیش آیا ہو، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments