منگل 23 اپریل 2024

شادی کے وقت پریانکا اور نک جونس کے درمیان کیا طے ہوا تھا اور اس پر کتنا عمل ہوسکا؟ اداکارہ نے کھل کر بتادیا

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)  پیشہ وارانہ زندگی میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوجاتاہے اور بالخصوص جب میاں بیوی دونوں ہی کام کررہے ہوں تو  کئی جوڑوں سے یہ بھی سنا ہے کہ مہینوں یا ہفتوں ملاقات ہی نہیں ہوپاتی لیکن بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے طے کیا تھا کہ ہرماہ چند دن ایک ساتھ لازمی گزاریں گے اور اب مصروفیات کے باوجود ایک دوسرے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔یہ انکشاف خود اداکارہ نے کیا۔

ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کاکہناتھاکہ شادی کے وقت شوہر کے ساتھ ایک اصول طے کیا تھا کہ ہم لوگ ہرماہ چند دن ایک ساتھ ضرور گزاریں گے۔اسی اصول کے تحت ہم ہر تین ہفتے بعد دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں، اکھٹے ہوجاتے ہیں اور کچھ دن ایک ساتھ گزارتے ہیں۔نک جونس نے بھی بیگم کے ہمراہ غالباً شادی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اصول نمبر ایک، اس کی ٹرین میں کبھی قدم نہ رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے  شادی کی تھی اور یہ دونوں میاں بیوی کی پسند سے تھی۔

Facebook Comments