جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد ہلاک

کورونا

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے اور 1302 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 53 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11886 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 51842 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 32454 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1684 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 7502 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 249498 ہوگئی ہے جب کہ 4059 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159705 ہے اور 4840 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18844 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68004 اور 1941 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9144 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 270 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4913 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41734 ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Facebook Comments