جمعہ 26 اپریل 2024

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھارتیوں کو ہی کھری کھری سنادی

گوہر خان

بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے عالمی ستاروں پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔

بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور کسانوں کے حق میں جہاں بالی وڈ شخصیات کی جانب سے آواز بلند کی جا رہی ہے تو اب وہیں عالمی شخصیات کی جانب سے بھی رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں پاپ اسٹار ریحانہ اور نوجوان سماجی کارکن گریٹہ تھنبرگ کی جانب سے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد متعدد بھارتیوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ یہ ان کا معاملہ نہیں ہے اور انہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہیے۔

اب اسی حوالے سے بھارتی اداکارہ گوہر خان کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔

گوہر خان نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ‘بلیک لائیوز میٹر’ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھارت کا معاملہ تو نہیں لیکن اس کی حمایت میں تقریباً تمام تر بھارتی شخصیات نے ٹوئٹ کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ظاہر ہے تمام جانیں قیمتی ہیں لیکن بھارتی کسانوں کی زندگی سے کسی کو فرق نہیں پڑتا؟

Facebook Comments