جمعہ 26 اپریل 2024

کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا

کنگنا رناوت

 ممبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا۔ دھرتی نیوز کے مطابق روہت کے ٹویٹ پر کنگنا نے کہاکہ یہ کرکٹر بھی دھوبی کے کتے کی طرح نہ گھر کے ہیں اور نہ گھاٹ کے، احتجاج کرنے والے کسان قانون ہاتھ میں لے رہے اور یہ دہشتگرد ہیں، ان کے اس ٹویٹ پر انھیں شائقین کرکٹ کی جانب سے برا بھلا کہا جا رہا ہے، ٹویٹر نے بھی یہ ٹویٹ ہٹا دی۔

دوسری جانب کسانوں کے احتجاج پر سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، روہت شرما اور دیگر نے معاملے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Facebook Comments