جمعرات 28 مارچ 2024

نماز جمعہ کے بعد بادضوہو کر قرآن پاک کی اس سورتہ کی تلاوت کریں

تلاوت

سورۃ یٰسین کو قرآن پاک کا دل قرار دیا گیا ہے ، اس سورۃ کی اللہ کے نزدیک بہت اہمیت ہے اور اس کو پڑھنے کا بہت زیادہ اجروثواب رکھا گیا ہے، بعض روایات میں آتا ہے کہ ایک دفعہ سورۃ یٰسین پڑھنے سے 10 قرآن پاک پڑھنے کے برابر ثواب ملتا ہے، ثواب کے علاوہ انسانی زندگی پر بھی اس سورۃ کے انتہائی خوبصورت اثرات جن میں سے چند ایک کا ذیل میں ذکر کر رہے ہیں۔بے اولاد خواتین کے لئے یٰسین کا وظیفہ اولاد کے حصول کا باعث بنتا ہے ۔ اگر کسی کے ہاں اولاد نہ ہوتی
اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ جمعہ کی نماز کے بعد باوضو حالت میں مرتب ہوتے ہیں 11 مرتبہ یٰسین پڑھے اور پھر انتہائی رقت اور عاجزی کے ساتھ اپنا سرسجدے میں رکھ کر رب تعالیٰ کی بارگاہ میں اولاد کیلئے دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جلد ہی مراد برآئے گی اور تب تعالیٰ نیک اور صالح اولاد سے نواز ے گا۔ اگر مراد پوری ہونے کی امید پیدا ہو جائے تو اس عمل کو ترک نہ کرے بلکہ جاری رکھے۔جائز انصاف کے حصول کیلئے اور مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یاسین پڑھیں اور پھر تاریخ پر جائیں۔ تاریخ پر عدالت کی طرف جاتے ہوئے دل میں یاسین کا ورد کرتے رہیں اور منصف کے سامنے پیش ہونے پربھی دل میں یاسین کا وظیفہ جاری رکھیں۔حق تعالیٰ نے چاہا تو انصاف کے حصول میں کامیابی ہو گی اور فیصلہ حسب منشاءہو گا۔ یاسین کے پڑھتے رہنے سے منصف کی طرف سے بے انصافی اور غلط فیصلہ دیئے جانے کا خدشہ بھی جاتا رہے گا۔کاروبار کرنے والے افراد کے لئے ہر روز باوضو ہو کر سورہ یٰسین پڑھنا کاروباری مشکلات کو ختم کرتا ہے۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11