بدہ 24 اپریل 2024

دنیا کی پہلی فضائی ریس کار مارکیٹ میں آ گئی

فضائی ریس کار

دنیا کی پہلی فضائی ریس کار کی پردہ کشائی کر دی گئی ہے جس کی رفتار 75 میل فی گھٹنہ ہے اور اسے جلد فضاؤں کی فارمولا ون ریس میں مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجلی سے اڑنے والی فلائنگ ریس کار کا نام ’ایرواپیڈر‘ ہے جو کو ریموٹ پائلٹ کی مدد سے اڑائی جائے گی اورعمودی طور(Vertically) ٹیک آف اور لینڈ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اڑن گاڑی کو ’کلین ائیر فضائی نقل و حرکت کو انقلابی طور پر تیز‘ کرنے کے منصوبے کے تحت  تین سال سے زیادہ عرصہ سے بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دنیا کی پہلی اڑنے والی کمرشل گاڑی منظرعام پرلائی گئی تھی۔

پال وی نامی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی گاڑی کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی بنانے کا مقصد اپنے ایسے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کرنا ہے جو ہمیشہ بہتر سے بہترین کی جستجو میں رہتے ہیں۔

اڑنے والی گاڑی گاڑی چلانے اور اڑانے کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اس کی قیمت خرید 5 لاکھ 99 ہزار ڈالر ہے۔

گاڑی میں دو لوگ سفر کر سکتے ہیں جب ک یہ 684 کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی کے اندرونی حصے میں چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے، گاڑی میں دو انجن ہیں اور خود کو مستحکم کرنے والا ایئر کرافٹ بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اڑنے والی گاڑی نے دھوم مچا دی ہے اور کمپنی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔

Facebook Comments